🌹 جنت کی بشارت 🌹
بخاری ومسلم نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک دن وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ مدینے کے ایک باغ میں تھے۔
ایک شخص نے دروازہ کھلوایا تو حضور ﷺ نے فرمایا:
"دروازہ کھولو اور آنے والے کو جنت کی بشارت دو۔"
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے دروازہ کھولا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے۔
انہوں نے جنت کی بشارت سن کر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی۔
کچھ دیر بعد ایک اور شخص آیا، وہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تھے۔
انہوں نے بھی بشارت سن کر الحمدللہ کہا۔
پھر تیسرے شخص نے دروازہ کھلوایا تو حضور ﷺ نے فرمایا:
"دروازہ کھولو اور آنے والے کو جنت کی بشارت دو، اور ایک آزمائش کی خبر بھی دو۔"
یہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے۔
انہوں نے جنت کی خوشخبری پر اللہ کا شکر ادا کیا اور آزمائش کی خبر سن کر فرمایا:
"اللہ تعالیٰ ہی مدد فرمانے والا ہے۔"
بعد میں وہی فتنہ مصر و عراق کے باغیوں کی صورت میں ظاہر ہوا اور حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل
شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق