Showing posts with label عورت کا مقام کیا ہے. Show all posts
Showing posts with label عورت کا مقام کیا ہے. Show all posts

Thursday, May 21, 2026

انسان، آسمان، زمین، آنکھ اور جنات — قرآن و سائنسی نقطۂ نظر

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق

🌙 اسلامی معلوماتی مضمون

انسان، آسمان، زمین، آنکھ اور جنات — قرآن و سائنسی نقطۂ نظر

✨ تعارف

اسلام ایک مکمل دین ہے جو انسان کو کائنات، اس کی تخلیق اور زندگی کے حقائق سمجھنے کی دعوت دیتا ہے۔ قرآنِ کریم میں بار بار انسان کو غور و فکر کرنے کی تلقین کی گئی ہے کہ وہ زمین، آسمان، اپنی تخلیق اور اللہ کی دوسری مخلوقات پر غور کرے۔

اس مضمون میں ہم پانچ اہم موضوعات کو اسلامی اور سائنسی انداز میں سمجھیں گے:

  • انسان (Human)
  • آسمان (Sky)
  • زمین (Earth)
  • آنکھ (Eye)
  • جنات (Jinnat)



👤 انسان (Human)

Human

انسان اللہ تعالیٰ کی سب سے معزز مخلوق ہے جسے عقل، شعور اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے۔ قرآن میں انسان کو "اشرف المخلوقات" کہا گیا ہے۔

🌿 تخلیق

اسلامی عقیدے کے مطابق انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا:

"اور ہم نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا"

🎯 مقصدِ زندگی

قرآن کے مطابق انسان کی زندگی کا مقصد اللہ کی عبادت اور نیکی اختیار کرنا ہے:

"میں نے جن و انس کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا"


🌌 آسمان (Sky)

Sky

آسمان دراصل زمین کے گرد موجود فضا (Atmosphere) ہے جو ہمیں سانس لینے، موسم اور زندگی کے نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

🌈 سائنسی حقیقت

  • دن کے وقت آسمان نیلا نظر آتا ہے
  • اس کی وجہ سورج کی روشنی کا فضا میں پھیل جانا ہے
  • رات کے وقت سورج نہ ہونے کی وجہ سے آسمان سیاہ دکھائی دیتا ہے

🌙 قرآنی اشارے

قرآن بار بار آسمان کی تخلیق کو اللہ کی قدرت کی نشانی قرار دیتا ہے۔


🌍 زمین (Earth)

Earth

زمین نظامِ شمسی کا وہ واحد سیارہ ہے جہاں زندگی موجود ہے۔ یہاں انسان، جانور اور پودے آباد ہیں۔

🌱 اہم حقائق

  • زمین کی عمر تقریباً 4.5 ارب سال ہے
  • زمین کا 70% حصہ پانی پر مشتمل ہے
  • باقی حصہ خشکی (پہاڑ، صحرا، میدان) پر مشتمل ہے

🌊 اسلامی نظر

قرآن میں زمین کو انسان کے لیے رہائش اور فائدے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔


👁️ آنکھ (Eye)

Eye

آنکھ اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جس کے ذریعے انسان دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

🧬 ساخت

آنکھ کے اہم حصے:

  • قرنیہ (Cornea)
  • عدسہ (Lens)
  • آئرس (Iris)
  • ریٹینا (Retina)

👓 اہمیت

آنکھ انسان کو دنیا کی خوبصورتی، خطرات اور حقیقت کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

قرآن میں بار بار کہا گیا ہے کہ:

"کیا وہ آنکھوں سے دیکھتے نہیں؟"


👻 جنات (Jinnat)

Jinn

جنات اللہ تعالیٰ کی ایک پوشیدہ مخلوق ہیں جنہیں آگ سے پیدا کیا گیا ہے۔ یہ انسانوں کی طرح عقل رکھتے ہیں اور ان میں نیک اور بد دونوں قسم کے ہوتے ہیں۔

🔥 تخلیق

قرآن کے مطابق:

"اور جنات کو ہم نے بغیر دھوئیں والی آگ سے پیدا کیا"

⚖️ ذمہ داری

جنات بھی انسانوں کی طرح اللہ کے احکامات کے پابند ہیں اور قیامت کے دن ان کا حساب ہوگا۔


🌟 نتیجہ

اللہ تعالیٰ کی یہ تمام مخلوقات — انسان، آسمان، زمین، آنکھ اور جنات — اس کی قدرت اور حکمت کی واضح نشانیاں ہیں۔ انسان کا فرض ہے کہ وہ ان نشانیوں پر غور کرے اور اپنی زندگی کو نیکی، علم اور ایمان کے مطابق گزارے۔


🔑 SEO Keywords

اسلامی معلومات، انسان کی تخلیق، آسمان کی حقیقت، زمین کے حقائق، آنکھ کا نظام، جنات کا بیان، قرآن اور سائنس


اگر آپ چاہیں تو میں اسی مضمون کو: ✔

✔ یا بھی تبدیل کر سکتا ہوں 👍

Tuesday, May 19, 2026

Allah ka shukriya

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق

شکر گزاری کے فوائد

Benefits of Thanksgiving • Be Thankful

Thankfulness
"اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے۔" — سورہ ابراہیم 14:34

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ انسان اگر ان نعمتوں کو گننے کی کوشش کرے تو وہ کبھی بھی ان کا مکمل شمار نہیں کر سکتا۔ قرآن مجید میں بار بار انسان کو شکر گزاری کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ شکر کرنے والے بندوں پر اللہ اپنی رحمتیں اور نعمتیں مزید بڑھا دیتا ہے۔

سورہ رحمن میں اللہ تعالیٰ بار بار فرماتے ہیں: “تو اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟” یہ آیت انسان کو غور و فکر کی دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں موجود نعمتوں کو پہچانے اور ان پر اللہ کا شکر ادا کرے۔

شکر گزاری کے اہم فوائد

  • اللہ تعالیٰ نعمتوں میں اضافہ فرماتا ہے۔
  • دل کو سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔
  • اللہ کے عذاب سے حفاظت ملتی ہے۔
  • انسان میں عاجزی اور نرمی پیدا ہوتی ہے۔
  • معاشرے میں محبت اور خیر خواہی بڑھتی ہے۔

احادیث مبارکہ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟” — صحیح بخاری
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا۔” — جامع ترمذی

حقیقی شکر یہ ہے کہ انسان دل، زبان اور عمل تینوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔ زبان سے “الحمدللہ” کہنا، نعمتوں کو اللہ کی عطا سمجھنا، اور ان نعمتوں کو صحیح جگہ استعمال کرنا شکر گزاری کا بہترین طریقہ ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

Friday, May 15, 2026

Allah ka zikar afzal

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق

⚠️ غیبت کے نقصانات

ہوتی ہے پیدا اس سے دل میں رنجش
دل کہتا ہے کھول دے ہاتھوں کی بندش

جسم میں پیدا ہوتا ہے غیبت سے ارتعاش
بلڈ پریشر کی مرض کر دیتی ہے پاش پاش

بلڈ پریشر کی مرض بن جاتی ہے سہیلی
جسم بن جاتا ہے بیماریوں کی حویلی

کرتی ہے جو عورتیں غیبت صبح و شام
صحت کا کر دیتی ہے وہ کام تمام

خون میں ہر وقت رہنے لگتی ہے گرمائش
ٹھنڈی چیزیں کھانے کی بڑھ جاتی ہے خواہش

شوگر پیدا کرتے ہیں میٹھے میٹھے شربت
شاہی بیماری کے داخلے سے آتی ہے غربت

غیبت کرنا ہے کیا ہم پر فرض؟
اللہ نے کیا لکھی ہے ہر کسی کو عرض

مردے بھائی کا گوشت کھانے کے متعلق
شوگر کا ہے اس سے گہرا تعلق

غیبت جیسی عادت جو ہم ہیں پالتے
مردے بھائی کا گوشت اس سے نکالتے

یہ مرض ہے کچھ ایسی بلا
ہڈیاں گوشت جلد کو دیتی ہے جلا

☪️ غیبت سے بچیں

Tuesday, February 10, 2026

ایک عورت ظلم کی کہانیا

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق


ساجدہ کی شادی کو بیس سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ شادی کے دوسرے دن سے لے کر آج تک ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب اس کا بدن مشقت و محنت اور طعن وتشنیع سے چور نہ ہوا ہو لیکن وہ ایک بے زبان جانور کی طرح اپنے کاموں میں جتی رہی۔ نہ شکوہ نہ شکایت۔ نہ مظلومیت کا کوئی رونا نہ مجبوری کی کوئی داستان۔ وہ بس اپنے کام میں جتی رہی۔ تین بچے بھی پیدا ہوئے جو صاحب اولاد ہیں۔ بالوں میں چاندی اتر آئی۔ بدن بے بس ہوگیا۔ مزید مشقت کی سکت نہ رہی۔ لیکن وہ شوہر جس نے اس کا خیال رکھنے اور اس کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عہد کیا تھا یوں لا تعلق ہوگیا گویا کہ وہ اس کو جانتا ہی نہیں۔ علاج کرانے اور دوا دارو کا خرچہ اٹھانے سے سرے سے ہی انکار کردیا۔ لوگوں نے سمجھایا تو دشنام طرازی پر مائل ہو گیا۔
ساجدہ بیچاری نے خود ہمت کی۔ کسی کی خوشامد کی تو کسی کی منت کی ۔ کسی نے سو روپے دیا تو کسی نے پانچ سو۔ چندہ کرکے بیچاری شہر پہنچی کہ اپنا علاج کروا سکے۔ اللہ بھلا کرے ہسپتال والوں کا کہ انہوں نے مفت علاج کا بیڑہ اٹھایا۔ حالت سنبھلی۔ جان میں جان آئی۔ سانسیں بحال ہوئیں۔ میاں کو خبر پہنچی تو فون کرکے گالیاں دینا شروع کردیں کہ ’گھر آکر مرو۔ گھر کے کام تمہارا باپ کرے گا؟ اپنا گھر چھوڑ کر تم وہاں شہر میں عیاشی کررہی ہو‘۔ ساجدہ بیچاری مرتی کیا نہ کرتی۔ علاج درمیان میں چھوڑ کر وہ شوہر کے گھر پہنچی ۔ بے حیا شوہر کی انا کی تسکین ہوئی، مگر بیماری کا جن چونکہ بوتل میں پوری طرح قید نہیں ہوا تھا اس لئے اب کے اس نے پوری شدت سے حملہ کیا ۔
ناتواں جان بے حال ہوگئی۔ نہ مناسب خوراک نہ ادویات۔ ساجدہ لمحہ بہ لمحہ گھلتی رہی۔ میاں نے بے غیرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاج کروانے سے انکار کردیا کہ مرتی ہے تو مرے مجھے پرواہ نہیں، میں اس کا علاج نہیں کرواؤں گا۔ قبل اس کے کہ ساجدہ کی سانس اکھڑتی اللہ کے ایک نیک بندے نے اسے دوبارہ ہزار مشکلات جھیل کر شہر پہنچایا مگر کمزوری اور بیماری نے پانچ فٹ کی ساجدہ کو دو فٹ کے بچے میں بدل دیا ہے۔ جسم سوکھ گیا ہے۔ کھانا کھایا نہیں جاتا۔ پانی پی نہیں سکتی۔ ڈاکٹر کہتے ہیں خوراک کی نالی سکڑ کر بند ہوگئی ہے۔ اس کا مفت علاج ہم نہیں کر سکتے۔ دوائی کے پیسے نہیں۔ علاج کی اوقات نہیں۔ کھانا کھانے کے قابل رہی نہیں۔ جہاں علاج ہوسکتا ہے شاید وہاں تک ساجدہ شاید کبھی پہنچ نہ پائے۔ ہسپتال کے ایک کونے میں بیڈ پر لیٹی لمحہ لمحہ عذاب جھیلتی اداس ساجدہ کیا سوچتی ہوگی یہ تو اللہ ہی جانتا ہے مگر جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو ہمیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے کہ ہم ایسی ساجداؤں کو نہ بے لگام مردوں سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں اور نہ ہی باعزت زندگی دے

Tuesday, March 19, 2024

کیا تعویز پہننا درست ہے

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق

دعا

تعویز ہو یا ہو گنڈے دھاگے
ان سے نہیں کبھی نصیب جاگے
یا اللہ ہمیں تو ہر مشکل میں
اپنا ہی ساتھ دینا ہر شکل میں
کبھی نہ گرانا ہمیں تعویز کےآگے
نسل میری پہنےنہ کبھی گنڈے دھاگے
یا اللہ ہمیں تو ہر شرک سے بچا
ہونا نہ کبھی بھی ہم سب سے خفا
تعویز ہو یا ہو شرک کی جتنی اقسام
بچانا ہر افعال سے کہ ہو نہ برا انجام
اے اللہ میری یہ دعا قبول فرما
شرک کی دل میں نفرت جما




http://forum.mohaddis.com/threads/%D8%AF%D9%85%D8%8C%D8%AA%D8%B9%D9%88%DB%8C%D8%B0-%DA%AF%D9%86%DA%88%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D8%B1%D8%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AD%DA%A9%D8%A7%D9%85.17381/page-2

Sunday, March 17, 2024

آداب معاشرت

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق
غیبت اور اس کے نقصانات

 قرآن حکیم میں ارشاد ہوتا ہے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌO

اے ایمان والو! زیادہ تر گمانوں سے بچا کرو بیشک بعض گمان (ایسے) گناہ ہوتے ہیں (جن پر اُخروی سزا واجب ہوتی ہے) اور (کسی کے غیبوں اور رازوں کی) جستجو نہ کیا کرو اور نہ پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائی کیا کرو، کیا تم میں سے کوئی شخص پسند کرے گا کہ وہ اپنے مُردہ بھائی کا گوشت کھائے، سو تم اس سے نفرت کرتے ہو۔ اور (اِن تمام معاملات میں) اﷲ سے ڈرو بیشک اﷲ توبہ کو بہت قبول فرمانے والا بہت رحم فرمانے والا ہے -

 الحجرات، 49 - 12

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے :

غیبت گناہ میں بدکاری سے بڑھ کر ہے۔

غیبت ایک ایسا گناہ ہے جس کے مرتکب کو اللہ تعالیٰ باوجود ندامت اور توبہ کے اس وقت تک معاف نہیں کرتا جب تک کہ وہ شخص معاف نہ کردے جس کی غیبت کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت میں غیبت کو تمام کبائر سے زیادہ مہلک اور سنگین گناہ قرار دیا گیا ہے۔ اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک شخص غیبت کرتا ہے اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ غیبت نہ کرو تو وہ کہتا ہے میں تو اس شخص کا صحیح عیب بیان کر رہا ہوں یہ غیبت نہیں ہے۔ حالانکہ غیبت کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہیں معلوم ہے غیبت کیا چیز ہے؟ لوگوں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا بہتر علم ہے۔ ارشاد فرمایا : غیبت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کے بارے میں ایسی بات کہے جو اسے بری لگے کسی نے عرض کیا اگر میرے بھائی میں وہ برائی موجود ہو تو کیا اس کو بھی غیبت کہا جائے گا؟ فرمایا جو کچھ تم کہتے ہو اگر اس میں موجود ہو تو جبھی تو غیبت ہے اور اگر تم ایسی بات کہو جو اس میں موجود نہ ہو تو یہ تو بہتان ہے۔

 مسلم، الصحيح، کتاب البر والصلة، باب تحريم الغيبة، 4 -2001، رقم - 2589   















































































tawiz hadees

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق  تعویز ...