پارٹ۔
6عشق کی انتہا سے جسم پر اثر
6عشق کی انتہا سے جسم پر اثر
خدا کی نافرمانی کی ملی یہ سزا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔"
Sahih al-Bukhari: 5096
عشق سے ہوا اس کا جسمانی نقصان
عشق نے بنا دیا مریض اس جہان
یہاں پھر سنایا عاشق نے اپنا قصہ
جو لوگ بھی لیتے ہیں خرافات میں حصہ
داٸمی غم فکر اور وسواس
دل کہتا محبوبہ رہے ہمیشہ میرے پاس
بےخوابی کم کھانے کا ملا جو انعام
زیادہ جاگنے سے چھوٹا مجھ سے میرا کام
یہ بیماریاں ہو گٸی اعصاب پر مسلط
آنکھوں کے آگے ہو گٸی محبوبہ کی تصویر معلق
ساری بیماریاں دکھانے لگی اپنا اثر
ڈاکٹر صاحبان نکالنے لگے جیب کی کسر
اعصاب میں رعشہ بدن میں پیلاہٹ
زبان میں بس گٸی داٸمی تھرتھراہٹ
کاش کے سوچ لے عاشق اس ساعت
عشق سے ہو جاتی ہے ختم انسانی وجاہت
جسمانی لاغری بھی ہو گٸی جسم میں پیدا
عاشقی نے پکڑا دیا بیماریوں کا قاعدہ
راٸے کے معاملے میں ہو گیا بےکار
آنسو رہتے جاری لگاتار
دل سے بھی تدبیر مصلحت ہو گٸی غاٸب
لوگوں کے لیے بن گیا مں نمونہ عجاٸب
حسرتوں کو بھی پھلنے کا مل گیا موقعہ
چیخ و پکار سے دیتا میں خود کو دھوکا
سانس ہوگیا چھوٹا اور دل کو دیا بجھا
خدا کی نافرمانی کی ملی یہ سزا
دل میرے پہ چھا گٸی کامل غشی
انہی اسباب سے کرنے لگا میں اک دن خودکشی
.jpeg)
No comments:
Post a Comment
امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل
شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق