Thursday, February 22, 2024

sura albaqra 15 ayat

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
الٓمّٓۚ
الٓمّٓ : الف ۔ لام ۔ میم
الف لام میم
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ١ۛۖۚ فِیْهِ١ۛۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ
ذٰلِكَ : وہ / یہ الْكِتٰبُ : کتاب ہے لَا : نہیں رَيْبَ : کوئی شک فِيْهِ : اس میں ھُدًى : ہدایت ہے لِّلْمُتَّقِيْنَ : واسطے ان کے جو متقی ہیں
یہ اللہ کی کتاب ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہدایت ہے اُن پرہیز گار لوگوں کے لیے
الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ
الَّذِيْنَ : یہ وہ لوگ ہیں يُؤْمِنُوْنَ : جو ایمان لاتے ہیں بِالْغَيْبِ : ساتھ غیب وَ : اور يُقِيْمُوْنَ : وہ قائم کرتے ہیں الصَّلٰوةَ : نماز وَ : اور مِمَّا : اس میں سے جو رَزَقْنٰھُمْ : رزق دیا ہم نے ان کو يُنْفِقُوْنَ : وہ خرچ کرتے ہیں
جو غیب پر ایمان لاتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، جو رزق ہم نے اُن کو دیا ہے، اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ
وَ : اور الَّذِيْنَ : وہ لوگ يُؤْمِنُوْنَ : جو ایمان لاتے ہیں بِمَآ : ساتھ اس کے جو اُنْزِلَ : نازل کیا گیا اِلَيْكَ : طرف آپ کے وَ : اور مَآ : جو اُنْزِلَ : نازل کیا گیا مِنْ : سے قَبْلِكَ : آپ سے پہلے وَ : اور بِالْاٰخِرَةِ : ساتھ آخرت کے ھُمْ : وہ يُوْقِنُوْنَ : وہ یقین رکھتے ہیں
جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے (یعنی قرآن) اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں
اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ١ۗ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ عَلٰي : اوپر ھُدًى : ہدایت کے ہیں مِّنْ : سے رَّبِّهِمْ : اپنے رب کی طرف سے وَ : اور اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ ہیں ھُمُ : وہ الْمُفْلِحُوْنَ : جو فلاح پانے والے ہیں
ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا سَوَآءٌ : برابر ہے عَلَيْهِمْ : اوپر ان کے ءَ : یا أَنْذَرْتَهُمْ : خواہ آپ انہیں ڈرائیں اَمْ : یا لَمْ : نہ تُنْذِرْھُمْ : تم ڈراؤ ان کو لَا : نہیں يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان لائیں گے
جن لوگوں نے (اِن باتوں کو تسلیم کرنے سے) انکار کر دیا، اُن کے لیے یکساں ہے، خواہ تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو، بہرحال وہ ماننے والے نہیں ہیں
خَتَمَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ عَلٰى سَمْعِهِمْ١ؕ وَ عَلٰۤى اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ١٘ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ۠   ۧ
خَتَمَ : مہر لگادیں اللّٰهُ : اللہ نے عَلٰي : اوپر قُلُوْبِهِمْ : ان کے دلوں کے وَ : اور عَلٰي : اوپر سَمْعِهِمْ : ان کے کانوں کے وَ : اور عَلٰٓي : اوپر اَبْصَارِهِمْ : ان کی آنکھوں کے غِشَاوَةٌ : پردہ ہے وَّ : اور لَھُمْ : ان کے لئے عَذَابٌ : عذاب ہے عَظِيْمٌ : بڑا
اللہ نے ان کے دلوں اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے وہ سخت سزا کے مستحق ہیں
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِیْنَۘ
وَ : اور مِنَ : بعض النَّاسِ : لوگ ہیں مَنْ : جو يَّقُوْلُ : کہتے ہیں اٰمَنَّا : ایمان لائے ہم بِاللّٰهِ : اللہ پر وَ : اور بِالْيَوْمِ : یوم الْاٰخِرِ : آخرت پر وَ : اور مَا : نہیں ھُمْ : وہ بِمُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں، حالانکہ در حقیقت وہ مومن نہیں ہیں
یُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۚ وَ مَا یَخْدَعُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَؕ
يُخٰدِعُوْنَ : وہ دھوکہ دیتے ہیں اللّٰهَ : اللہ کو وَ : اور الَّذِيْنَ : ان لوگوں کو اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَ : اور مَا : نہیں يَخْدَعُوْنَ : وہ دھوکہ دیتے اِلَّآ : مگر اَنْفُسَھُمْ : اپنے نفسوں کو وَ : اور مَا : نہیں يَشْعُرُوْنَ : وہ شعور رکھتے
وہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں، مگر دراصل وہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکے میں ڈال رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے
فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ١ۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ١ۙ۬ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ
فِىْ قُلُوْبِهِمْ : ان کے دلوں میں مَّرَضٌ : بیماری ہے فَزَادَھُمُ : پس زیادہ کیا ان کو / بڑھایا ان کو اللّٰهُ : اللہ نے مَرَضًا : بیماری میں وَ : اور لَھُمْ : ان کے لئے عَذَابٌ : عذاب ہے اَلِيْمٌ : درد ناک / المناک بِمَا : بوجہ اس کے جو كَانُوْا : تھے وہ يَكْذِبُوْنَ : جھوٹ بولتے
ان کے دلوں میں ایک بیماری ہے جسے اللہ نے اور زیادہ بڑھا دیا، اور جو جھوٹ وہ بولتے ہیں، اس کی پاداش میں ان کے لیے درد ناک سزا ہے
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ١ۙ قَالُوْۤا اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُوْنَ
وَ : اور اِذَا : جب قِيْلَ : کہا جاتا ہے لَھُمْ : ان کو لَا : نہ تُفْسِدُوْا : تم فساد کرو فِى الْاَ رْضِ : زمین میں قَالُوْٓا : وہ کہتے ہیں اِنَّمَا : بیشک نَحْنُ : ہم تو مُصْلِحُوْنَ : اصلاح کرنے والے ہیں
جب کبھی ان سے کہا گیا کہ زمین پر فساد برپا نہ کرو تو انہوں نے یہی کہا کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں
اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَ لٰكِنْ لَّا یَشْعُرُوْنَ
اَلَآ : خبردار اِنَّھُمْ : بیشک وہ ھُمُ : وہی ہیں الْمُفْسِدُوْنَ : جو فساد کرنے والے ہیں وَلٰكِنْ : لیکن لَّا : نہیں يَشْعُرُوْنَ : وہ شعور رکھتے ہیں
خبردار! حقیقت میں یہی لوگ مفسد ہیں مگر انہیں شعور نہیں ہے
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا كَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ كَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَهَآءُ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَآءُ وَ لٰكِنْ لَّا یَعْلَمُوْنَ
وَ : اور اِذَا : جب قِيْلَ : کہا جاتا ہے لَھُمْ : واسطے ان کے اٰمِنُوْا : ایمان لے آؤ كَمَآ : جیسا کہ اٰمَنَ : ایمان لائے النَّاسُ : لوگ قَالُوْٓا : وہ کہتے ہیں اَ : کیا نُؤْمِنُ : ہم ایمان لائیں كَمَآ : جیسا کہ اٰمَنَ : ایمان لائے السُّفَهَآءُ : بیوقوف اَلَآ : خبر دار اِنَّھُمْ : بیشک وہ ھُمُ : وہی ہیں السُّفَهَآءُ : جو بیوقوف ہیں وَلٰكِنْ : لیکن لَّا : نہیں يَعْلَمُوْنَ : وہ علم رکھتے
اور جب ان سے کہا گیا جس طرح دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو انہوں نے یہی جواب دیا "کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں؟" خبردار! حقیقت میں تو یہ خود بیوقوف ہیں، مگر یہ جانتے نہیں ہیں
وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۚ وَ اِذَا خَلَوْا اِلٰى شَیٰطِیْنِهِمْ١ۙ قَالُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ١ۙ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ
وَ : اور اِذَا : جب لَقُوا : ملاقات کرتے ہیں الَّذِيْنَ : ان لوگوں سے اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے قَالُوْٓا : وہ کہتے ہیں اٰمَنَّا : ایمان لائے ہم وَ : اور اِذَا : جب خَلَوْا : وہ اکیلے ہوتے ہیں اِلٰى : طرف شَيٰطِيْنِهِمْ : اپنے شیطانوں کے قَالُوْٓا : وہ کہتے ہیں اِنَّا : بیشک ہم مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ ہیں اِنَّمَا : بیشک نَحْنُ : ہم تو مُسْتَهْزِءُوْنَ : مذاق کرنے والے ہیں
جب یہ اہل ایمان سے ملتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں سے ملتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ اصل میں تو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ان لوگوں سے محض مذاق کر رہے ہیں
اَللّٰهُ یَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَ یَمُدُّهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ
اَللّٰهُ : اللہ يَسْتَهْزِيئُ : مذاق کرے گا / مذاق کرتا ہے بِهِمْ : ساتھ ان کے وَ : اور يَمُدُّھُمْ : وہ ڈھیل دے رہا ہے ان کو فِىْ طُغْيَانِهِمْ : ان کی سرکشی میں يَعْمَھُوْنَ : وہ بھٹک رہے ہیں/ اندھے بنے پھرتے ہیں
اللہ ان سے مذاق کر رہا ہے، وہ ان کی رسی دراز کیے جاتا ہے، اور یہ اپنی سرکشی میں اندھوں کی طرح بھٹکتے چلے جاتے

No comments:

Post a Comment

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل
شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق

Muhamm adarbi part 14

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن  اوراحادیث کے متعلق سیرت ا...