Friday, March 1, 2024

ڈائریا کا مکمل گھریلو علاج

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق


ڈائریا کا مکمل گھریلو علاج

 

گھر میں علاج کو موثر بنانے کیلئے نرم غذا، نمکول ملا پانی، آرام کرنا اور پرو بائیوٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آرام کرنا کسی بھی بیماری کیلئے اہم ہے لیکن نظام انہظام کے مسائل میں تو بے انتہا ضروری ہے چونکہ ان امراض میں جسم سے پانی اور نمکیات خاصی مقدار میں نکل رہی ہوتی ہیں تو آرام کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ آرام کرنے کے ساتھ ساتھ نمکول والا پانی اور سادہ پانی دونوں کا استعمال بھی بڑھا دینا چاہیے تاکہ جو پانی اور نمکیات ضائع ہو رہے ہیں انہیں فورا پورا کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ ڈائریا صحیح ہونے کے بعد بھی پانی بیش بہا استعمال جاری رکھیں۔

 

کیلے، چاول، سیب کا ساس اور ٹوسٹ پر مشتمل ڈائٹ جسے براٹ ڈائٹ کہتے ہیں یہ ڈائریا یا کوئی بھی متعلقہ بیماری کیلئے کافی مفید ہے۔ اس ڈائٹ کے تمام اجزا نرم اور آرام سے ہضم ہونے والے ہیں جو کہ انہیں ایسی بیماریوں میں اور بھی کارگر بنا دیتے ہیں۔ مرغن اور مرچوں والی چیزیں، میٹھی اور ڈیری کی اشیاء اور بازاری کھانوں سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان سے متلی اور قے آنے لگتی ہے۔ لیکن یہ غذا جسم کو درکار تمام اجزا فراہم نہیں کر سکتی لہذا ڈائریا اور الٹیاں صحیح ہونے کے 24 گھنٹے بعد روٹین کی خوراک دوبارہ سے شروع کر دینی چاہیے۔ علاوہ ازیں پرو بائیوٹکس کا استعمال بھی کافی فائدہ مند ہے۔ یہ ہماری آنتوں کیلئے فائدہ مند بیکٹیریا ہمارے جسم میں پہنچاتے ہیں جو کہ ایسے انفیکشن کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔ 

 

اگر ان تمام حربوں کے باوجود بھی 2 3 دن تک آرام نہیں آتا تو پھر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے۔ اگر ڈائریا کے ساتھ آپکو کسی بھی وقت پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہوں یا موشن میں پس یا خون آنے لگے، وزن کم ہو جائے یا ڈائریا ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ شفا فار یو کے ہونہار فزیشن سے رابطہ کر کے اپنے لئے بہترین طرز علاج سے مستفید ہوں۔ 

قصہ مختصر یہ کہ ڈائریا کی صورت میں براٹ ڈائٹ، نمکول ملا پانی، سادہ پانی کا ذیادہ استعمال اور آرام کریں۔ امید ہے کہ آپ اس سے یقینا ٹھیک ہو جائیں 


No comments:

Post a Comment

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل
شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق

Muhamm adarbi part 14

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن  اوراحادیث کے متعلق سیرت ا...