اَلْحَفِیْظُ
وہ اللہ جو ہر برائی، جادو اور ظلم سے حفاظت فرمانے والا ہے
جادو اور ظلم کا انجام
روک دینے والا جادو کروانے کا ہوا کس کو فائدہ۔
جادو کروانے سے پہلے نہ لیا جائزہ۔
ساس نے کر رکھا تھا مجھے بڑا تنگ۔
جادو کروانے جانا پڑا مجھے ضلع جھنگ۔
ہر وقت کے روک ٹوک کی دوں گی ایسی سزا۔
جادو کرواؤں گی ایسا کہ اگلی دنیا جا۔
سہیلی کے پوچھنے پہ سنائی رواداد۔
ساس نہیں ہونے دے رہی میرا گھر آباد۔
ساری رات کھو کھو کر کے ہیں وہ جگاتی۔
سارا دن باتوں سے سر ہے میرا کھپاتی۔
ہر بات پہ بن جاتی گھر کی حکمران۔
حکمرانی کے لائق ہوں میں اب سوہنی جوان۔
اس بات پہ مجھے سہیلی نے سمجھایا۔
میری یہ بات ہے تیرے لیے سرمایا۔
میں نے بھی کیا تھا جادو والا جرم۔
سوتن کے آنے سے خاوند نہ ہوا آج تک نرم۔
ساس کے مرنے کے بعد بھی نہ ملا قرار۔
جادو نے کر دیا زندگی کو تار تار۔
سکون صرف اللہ کے ذکر میں پایا جاتا ہے۔
ہر ظلم آخرکار اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے۔
✨ یا اَلْحَفِیْظُ ✨
اے اللہ! ہمیں جادو، حسد، نفرت اور ہر برائی سے اپنی حفاظت میں رکھ۔
No comments:
Post a Comment
امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل
شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق