The Message: پکوان گیلری

home jobs

پکوان گیلری









                     

   





انڈے کا حلوا

اشیاء:

انڈے 12 عدد

گھی پون کپ
چینی دو کپ
پسی ہوئی ا لائچی چھ عدد
چھلکا اترے کٹے بادام چھ عدد

ترکیب:

           انڈے اس قدر پھینٹیں کہ جھاگ بن جائیں۔ گھی گرم کر کے الائچی ڈال دیں۔ اب درمیانی آنچ پر انڈے ڈال کر خوب چمچ چلائیں ۔ چینی کا پانی خشک ہونے پر بادام ڈال دیں ۔اور اتار لیں۔


بیسن کے لڈو

اجزاء:

بیسن: ایک پاؤ
سبز الائچی: چار عدد
گھی: آدھا پاؤ
بادام، پستہ: ایک چھٹانک
چینی: ایک چھٹانک
نوٹ: چینی کی جگہ مصری یا شکر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


ترکیب:

کڑاہی میں گھی کڑ کڑائیں اور اس میں بیسن ڈال دیں۔ بیسن کو خوب اچھی طرح بھونیں۔ جب بیسن کا رنگ بادامی ہوجائے اور خوشبو آنے لگے تو نیچے اتار کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو چینی پیس کر اس میں ملالیں۔ بادام، پستہ اور الائچی کو باریک پیس کر بیسن میں ملالیں۔ دودھ کا چھینٹا دے کر لڈو بنالیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ لڈو تیار ہوں گے۔ چائے کے ساتھ یہ لڈو بہت ذائقہ دیتے ہیں۔ ڈش میں ر کھ کر اوپر چاندی کے ورق لگا کر پیش کر یں۔


آلو کا حلوا








اجزاء:

آلو چار عدد

چھوٹی الائچی سات عدد

چینی ایک چائے کا چمچ

تیل دو کھانے کے چمچ

کھویا ایک پاؤ

بادام حسبِ ضرورت

پستے حسبِ ضرورت

زردے کا رنگ حسبِ ضرورت

 ترکیب:

 ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے تھوڑا سا زردے کا رنگ ڈال دیں۔

اب آلوؤں کو چھیل کر کدوکش کریں اور پانی میں ڈال کر ہلکا سا اُبال لیں۔

پھر اس کا پانی چھلنی میں نکال لیں خیال رہے کہ آلو زیادہ نہ گَل جائیں۔

اب چھوٹی الائچی کو چینی کے ساتھ پیس لیں۔

اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چھوٹی الائچی اور اُبلے آلو ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور نکال لیں۔

پھر چینی اور تھوڑے سے پانی کا شیرہ بنا کر اس میں اُبلے آلو ڈال دیں۔

اس کے بعد انھیں نکال کر پھیلے ہوئے ڈِش میں ڈالیں۔

آخر میں اوپر سے کھویا، باریک کٹے بادام اور پستے ڈال دیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

کچے کوفتے

اشیاء:

قیمہ ایک سیر چربی کے بغیر
گھی ایک پاؤ
دہی ایک پیالی
لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ
ہلدی چائے کا آدھا چمچہ
ادرک آدھی چھٹانک
سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک چمچہ
زیرہ آدھا چمچہ
کالی مرچ چھ دانے
لونگیں دو عدد
خشخاش ایک چمچہ
تل ایک چمچہ
کھوپراپسا ہوا ایک چمچہ
ہری مرچیں چھ عدد
لہسن آٹھ جوئے
چنے کی دال آدھی پیالی

ترکیب:

           قیمے میں پسی ہوئی ادرک، لہسن اور نمک ملا کر سل پر پیس لیں۔ زیرہ لونگیں، کالی مرچ، خشخاش، تل اور کھوپرا پیس کر قیمے میں ملا لیں قیمے کو ایک مرتبہ اور پیس لیں گول کوفتے بنا کر رکھ لیں چنے کی دل گلا کر رکھ لیں۔ پتیلی میں گھی کڑ کڑائیں، پیاز باریک کاٹ کر بادامی رنگ پر تل لیں پھر ہلدی، لال مرچ، سو کھا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر بھون لیں اب دہی ڈال دیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں دہی کی بُو مرجائے مصالحہ گھی چھوڑ تقریباً پندرہ منٹ بعد چولہے سے اتار لیں۔ اور خوب مزے لے لے کر کھائیں۔ 


گاجر کا حلوہ

اجزاء:

تیل: ڈیڑھ پیالی
چھوٹی الائچی: چھے عدد
فُل کریم دودھ: دو سے تین پیالی خشک
چینی: دو پیالی
اخروٹ: آدھی پیالی، چھلے اور باریک کٹے ہوئے
بادام: دس عدد
پستے: دس عدد
چاندی کے ورق: گارنش کے لیے




ترکیب:

گاجروں کو چھیل کر کدوکش کریں اور ان کا پانی خشک کر لیں۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے چھوٹی الائچی کچل کر ڈال دیں۔
جب خوشبو آنے لگے تو خشک کی ہوئی گاجریں شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔
اس کے بعد دودھ، چینی اور اخروٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
جب تیل الگ ہونے لگے تو گاجر کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔
تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر اس میں حلوہ پھیلا دیں۔
آخر میں بادام اور پستے ڈال کر چاندی کے ورق سے گارنش کردیں۔



بادام کا حلوہاجزاء:

بادام: آدھا کلو (ابال کر چھلکا اتار لیں)
چھوٹی الائچی: آٹھ عدد (ایک چمچا چینی کے ساتھ پیس لیں)
دودھ: دو پیالی
چینی: ڈیڑھ پیالی
گھی: ڈیڑھ پیالی
پھیکا کھویا: آدھی پیالی
پستہ: دس عدد



ترکیب:

بادام اور چینی ملا کر باریک پیس لیں۔ پھر اس میں دودھ ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے کو رکھ دیں۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔ اور ایک دوسرے کڑاہی میں گھی گرم کر کے الائچی ڈالیں خوشبو آنے لگے تو بادام اور دودھ کا گاڑھا مکسچر ڈال دیں۔ جب گھی الگ ہونے لگے تو کھویا ملا دیں۔ پلیٹ میں نکال کر پستا اور چاندی کے ورق سے سجائیں۔ مزے دار حلوہ تیار ہے۔ یہ حلوہ سردیوں میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔


۔






No comments:

Post a Comment

امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل
شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق