اللہ کے نام
تعریف کرے رب کی ہم کیسے بیان
حق ادا نہیں کر سکتی ہماری زبان
پھولوں کو دیکھے یا دیکھے تتلی کو
سوچ پھر تعریف کس کی یہاں ہو؛
سمندر کی مخلوق ہو یا ہو انسان
تعریف اللہ ہی کی ہو یہی ہے ایمان
کالا ہو سرخ ہو یا کوئی زرد
رنگوں میں تقسیم ہے دنیا کا ہر فرد
سر سبز وادیاں ہو یا ہو مکان
رنگوں سے بھر دیا اللہ نے جہان
تعریف کرے کیسے رب کی ہم بیان
دل میں بھر دے لذت ایمان
سبز ہو سفید ہو یا نیلا آسمان
اسی نے پیدا کیا رنگوں کا سامان
تعریف کے لائق ہے صرف وہی ہستی
اسی نے بنائی ہے کْل جہاں کی بستی
تعریف کرے ہر لمحہ ہم اللہ کی بیان
زکر الٰہی کرتی رہے میری یہ زبان
No comments:
Post a Comment
امن کا پیغام پڑھنے والوں کےلیے اک اچھی کاوش ثابت ہوگا انشآء اللہ اس میں آرٹیکل
شاعری اور بہت کچھ مفید ملے گاقرآن اوراحادیث کے متعلق